2

سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت مزید جانیئے

کراچی(ڈیلی پرل ویو)توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کیلئے بڑی خوش خبری آگئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت دریافت کرلیا گیا۔ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے دریافت ہوئے۔ اوجی ڈی سی نےاہم پیشرفت سےحکومت اور شیئر ہولڈرزکوآگاہ کردیا۔

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا۔ کنویں سے گیس کی ابتدائی پیداوارکا تخمینہ 11 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں