1

پاکستان کے ساتھ بات چیت ہی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے: محبوبہ مفتی

ڈیلی پرل ویو،سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سر براہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہی جنوبی ایشیامیں پائیدار امن و ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بااثر بھارتی حلقوں کے حالیہ بیانات بھارت کے اندر بڑھتے ہوئے اس احساس کی عکاسی کرتے ہیں کہ مسلسل محاذ آرائی دونوں ملکوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے بات چیت اورمفاہمت کو تنازعہ کشمیر کا واحد عملی حل قرار دیا۔
محبوبہ مفتی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو سیاسی بے یقینی، بے روزگاری، مہنگائی اور انتظامیہ کی بے حسی کا مسلسل سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں