لاہور(ڈیلی پرل ویو)پنجاب میں ٹریفک کے جرمانے کم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔
نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی آئی جی ٹریفک کی سمری منظور کرلی، پنجاب اسمبلی میں بل پیش ہوگا۔
موٹرسائیکل کا چالان 2ہزار سے کم کرکے ایک ہزار کرنے کی تجویزہے۔رکشے کا چالان 3ہزار سے ایک ہزار اور سنگین خلاف ورزی پر 2ہزار ہوجائیگا۔کاراور جیپ کا چالان5ہزار سے کم کرکے 3ہزار روپے کیا جائے گا۔
موٹرسائیکل، رکشے اورکار کے اوورسپیڈنگ جرمانے برقرار رہیں گے۔