لاہور(ڈیلی پرل ویو)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔