لاہور(ڈیلی پرل ویو)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
نیوز کے مطابق شائقین آج دوپہر 3 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔