اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے گلوبل فنڈ امداد کرتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2024ء سے 2026ء کے لیے فنڈ 65 ملین ڈالرز تھا، جون 2026ء میں اس کی میعاد ختم ہو جائے گی، 65 ملین ڈالرز میں سے حکومت کو 3.9 ملین ڈالرز دیے گئے جب کہ باقی رقم نئی زندگی اور یو این ڈی پی کو دی گئی ہے، 93 فیصد فنڈ ہمارے پاس نہیں ہے۔